Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2024 02:33pm

کمسن بچی کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم متحرک

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کمسن بچی کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرکے ان کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا۔

ایف ائی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے انسٹاگرام کے فیک اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے قابل اعتراض مواد وائرل کیا ملزمان متاثرہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں لطیف علی اور جنید سرفراز شامل ملزمان کو تحصیل یاسین، ضلع غذر سے گرفتار کیا گیا ملزمان نے متاثرہ کے نام پر فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے ہوئے تھےملزمان نے متاثرہ کو قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے قابل اعتراض مواد دیگر ساتھیوں کو واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کیاملزمان کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

Read Comments