داعش کے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ داعش نے گزشتہ ماہ بھی دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔ اب تازہ واقعہ میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے دائی کنڈی میں حملہ کیا۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی گزشتہ روز ہونے والے حملے کی تصدیق کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ فروری میں کالعدم تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے انٹیلی جنس سربراہ قاری فاتح اورداعش بھارت کے سربراہ اعجاز امین اہنگرکوکابل میں ہلاک کردیا گیا تھا جس کی افغان حکومت نے باقاعدہ طورپراس کی تصدیق تھی۔
کابل میں زوردار خودکش دھماکہ، 6 افراد ہلاک 13 زخمی
اعجاز امین کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کے حملوں میں تبدریج اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکا بھی افغانستان میں بگڑتی امن و امان سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔
تقریباً 25 سال سےبھارت کومطلوب اعجازاہنگرعرف ابوعثمان الکشمیری کا نام جنوری 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل حرکت اللہ جہاد نامی تنظیم سے وابستہ اعجاز ہنگرنے 2015 میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیارکی تھی، بھارتی حکومت کے مطابق وہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم کیلئے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا۔
افغان طالبان کے ہاتھوں کالعدم داعش کا انٹیلی جنس سربراہ اورسرکردہ کمانڈر ہلاک
طالبان کی نگراں حکومت سے قبل اعجاز اہنگرافغان جیل میں تھا تاہم 2021 میں کابل پرطالبان کنٹرول کےبعد جیل سے فرار ہوگیا تھا۔