Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2024 12:51pm

خوف کی علامت: 4 برس میں 22 لوگوں کی جان لینے والی گائیں

گائیں شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گئیں جنہوں نے گزشتہ چار سالوں میں 22 افراد کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مویشیوں کی حفاظت پر معمور (COWS) نامی مہم کے گروپ نے برطانوی شہریوں کو مویشیوں سے دور رہنے کی سخت وارننگ جاری کردی ہے۔

مذکورہ گروپ نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کھیتوں میں گائے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ وہ شہریوں اور دیگر جانوروں پر حملہ آور ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں مویشیوں نے شہریوں کے پالتو کتوں سے زیادہ شہریوں پر حملہ کر کے انہیں قتل کیا۔

کاؤس گروپ کا کہنا ہے کہ حکومت گائے سے لاحق خطرے کی صحیح حد تک اطلاع نہیں دے رہی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ 2017 سے لے کر اب تک مویشیوں کے حملے کے 889 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

کاؤس گروپ کے رکن ڈیوڈ کلارک نے 2014 میں ایک خوفناک تجربے سے متعلق بتایا کہ وہ ایک روز یارکشائر میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک 24 گایوں کے ایک گروپ نے حملہ کرنے کیلیے ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا، ان موشیوں نے ان کے ساتھ موجود پالتو کتے کو مار دیا تھا۔

ڈیوڈ کلارک نے ان گائیوں کی رفتار کو جمائکا کے ایتھلیٹ اسین بولٹ کی اسپیڈ سے مماثلث قرار دیا۔

Read Comments