جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون انفلوئنسر نے مہنگی ترین پلاسٹک سرجری کروا کر اپنی شخصیت ہی بد ڈالی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
پلاسٹ سرجری کے بعد جاپانی لڑکی کی زندگی ہی بدل گئی اور اپنی سرجدی سے قبل اور بعد کی تصاویر شئیر کرکے اپنے فالوورز کو دنگ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق (Hirase Airi) ہیراسے ایری نامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پلاسٹک سرجری کے مختلف مراحل میں ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالرز خرچ کر دیے۔
ہیراسے ایری نے اپنی پلاسٹک سرجری کے بعد بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی تبدیلیوں کے بغیر وہ آج کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے 2 ملین سے زائد فالورز ہیں، خاتون ریسلنگ ایونٹ میں بطور ریفری کام کرتی ہیں۔
پلاسٹ سرجری کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر کا خیال ہے کہ ان کے نئے روپ نے انکے خوابوں کو پورا کر دیا ہے، اور اب وہ دوسروں کو کاسمیٹک سرجری پر غور کرنے کی ترغیب دے رہی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ان سے ان کی زندگی میں بہت بہتری آسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیراسے ایری کا ان کی پرانی شکل کی وجہ سے بچپن میں کافی مذاق اڑایا گیا، جس کے بعد خاتون نے اپنی پلاسٹک سرجری کروانے کا پختہ ادارہ کیا۔ حال ہی میں، اس نے یوٹیوب پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں دکھایا گیا کہ وہ اب کتنی مختلف نظر آتی ہیں، اور لوگ اس تبدیلی پر حیران رہ گئے۔