خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈرائیور نے چالان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔
پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈرائیور نے چلان کرنے پر ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، حادثے میں زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو چالان دیا۔
تیزرفتاری سے کیوں منع کیا ؟ سابق ایم این اے کے بیٹے نے وارڈن پر گاڑی چڑھا دی
’ روک نہ یار’ ٹرک کو روکنے والا وارڈن بمپر پر چڑھ گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا موبائل فون نمبر ٹریس کررہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔