دنیا کے مختلف اسپورٹس کے کھلاڑیوں نے کھیل کے میدان سے منفرد اور بہترین ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
پہلے تو کھلاڑی اپنے کھیل اور پرفارمنس کی بنیاد پر لوگوں کے دل جیت لیتے تھے مگر سوشل میڈیا آنے کے بعد اپنی تصاویر اور ویڈیوز سے انکے فالوورز کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
حال ہی میں دنیائے فٹ بال کے مایہ ناز کھلاڑی ’کرسٹیانو رونالڈو‘ نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کو کیوں اپنا یو ٹیوب چینل بنانے کی اجازت نہیں ہے؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رونالڈو تمام بڑے سوشل میڈیا پلٹ فارمز پر ’1 بلین‘ ایک ارب سے زائد فالوورز رکھنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ کرسٹیانو رونالڈو عالمی سطح پر ایک مقبول اور اہم ترین شخصیت ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 639 ملین فالووز، فیس بک پر 170 ملین، اور ایکس پر 113 ملین فالورز ہیں۔ مزید برآں ان کا یوٹیوب چینل جو گزشتہ ماہ شروع ہوا تھا، پہلے ہی متاثر کن 60.5 ملین سبسکرائبرز حاصل کر چکا ہے۔
اپنی بڑی کامیابی کا اعلان اسٹار فٹ بالر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔ پوسٹ میں رونالڈو نے لکھا کہ ہم نے تاریخ ایک بلین فالووز حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
کھلاڑی نے لکھا کہ میڈیرا کی سڑکوں سے لے کر فٹ بال کے بڑے میدانوں تک میں نے ہمیشہ اپنے خاندان اور آپ کے لیے کھیلا ہے، اور اب ہم میں سے 1 بلین ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ان کے چینل نے پہلے ہی دن 15 ملین سبسکرائبر حاصل کرلیے تھے اور صرف ایک ہفتے کے اندر ہی 50 ملین سبسکرائبرز سبسکرائبر حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔