Aaj Logo

شائع 12 ستمبر 2024 02:06pm

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کاکوئی امکان نہیں، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ احاطہ سے گرفتار ممبران کے معاملے پر کہا ہے کہ معاملہ اسپیکرقومی اسمبلی کے سامنے اٹھاؤں گا، کوشش کریں گے تناو کم ہو، سختیاں کم ہوں اور حالات بہتری کی طرف جائیں جبکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کاکوئی امکان نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنی ہے، آج ہمارے تمام ارکان شرکت کریں گے، ہمارے ایم این اے سعد اللہ بلوچ کوگھرسےاٹھایاگیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار 10 اراکین اسمبلی کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے زیر حراست اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی اور ان کے سامنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی عوام کے خلاف نہیں جا سکتا، سیاست میں کوئی چیز فائنل نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پورکے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا یہ اچھی بات نہیں ہے۔

Read Comments