بڑھتی خشک سالی کی وجہ سے افریقی ملک نے 700 سے زائد جانوروں کو مارنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک کے حکام نے فیصلہ کیا کہ 100 سالوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار نمیبیا میں جانوروں کو مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر جانوروں کو مارنے کے اس فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ نمیبیا میں خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے 700 سے زائد جنگلی حیات کو مار کر ان کا گوشت خوراک سے متاثرہ خاندان کیں تقسیم کیا جائے گا۔
ان جنگلی حیات میں 83 ہاتھی، 30 گینڈے، 60 بھینسے، 50 امپالا ہرن، 100 بلیو وائلڈ بیسٹ اور 300 زیبرا شامل ہیں جنہیں دیگر علاقوں سے شکار کر کے لایا جائے گا۔
وزارت نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا مقصد جنوب مغربی افریقی ملک میں پھیلتی خشک سالی کو کم کرنا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے نمیبیا کی آدھی آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے۔