الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد لوکل گورنمٹ انتخابات سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی، جو قانون اور رولز میں فوری ضروری ترامیم پرغور کرے گی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثاراحمد درانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات سے متعلق غورکیا گیا۔
بریفنگ میں بتایاکہ الیکشن قوانین میں ترامیم کے باعث لوکل گورنمنٹ انتخابات کا عمل ملتوی کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں سیکرٹری داخلہ ، الیکشن کمیشن ، وزارت قانون اور اسپیشل سیکرٹری لا الیکشن کمیشن شامل ہیں جبکہ کمیٹی قانون اور رولز میں فوری ضروری ترامیم پرغور کرے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات سے کچھ روز قبل الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن میں تاخیر، مشکلات اورازسر نو کام کا بوجھ بڑھا دیتا ہے۔