وزیرِاعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو نے ملاقات کی وفد میں نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ،عطا تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیاۯ
وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز ”چارٹر آف پارلیمنٹ“ کو سراہا جبکہ پی پی وفد کی ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف بھی کی گئی ۔
وفد نے حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِاعظم نے خیرمقدم کیا۔