ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونا 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 333 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر 2524 ڈالر فی اونس ہے۔