Aaj Logo

شائع 11 ستمبر 2024 07:45pm

محبت کی انتہا، موٹر سائیکل سے ہی سالگرہ کا کیک کٹوا لیا گیا، ویڈیو وائرل

دنیا میں بھانت بھانت کے لوگ پائے جاتے ہیں جو خوشی منانے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لیتے ہیں، ایسا ہی سلیبریشن کا ایک طریقہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

بھارت میں ایک شخص نے اپنی بائیک کی سالگرہ مناتے ہوئے اس سے کیک ہی کٹوا لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک صارف نے اس سیلیبریشن کی ویڈیو شئیر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یک شخص اپنی موٹر سائیکل کے ہینڈل بار کو پکڑے ہوئے اسے آگے پیچھے کرتا ہے،تو سامنے کے ٹائر سے بندھے چاقو سے کیک کٹنا شروع ہوجاتا ہے۔

ویڈیو کے پس منظر میں سالگرہ کا گانا چلتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اس مختصر کلپ کو دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اپنی مسکراہٹ نہیں روک پائے، اور اس شخص کی اپنی موٹر سائیکل سے محبت کی تعریف کی۔

ایک صارف نے کہا کہ ’وہ پہلے سائلنسر استعمال کرکے موم بتیاں بھی بجھا سکتے تھے۔‘

ایک اور صارف نے کہا، ’کوئی بھلا اپنی موٹر سائیکل کی سالگرہ کیسے بھول سکتا ہے؟‘

Read Comments