Aaj Logo

شائع 11 ستمبر 2024 07:43pm

جائیداد کا لالچ، بھائیوں نے بھائی کو پاگل قرار دے کر زنجیروں میں جکڑ دیا

لیاقت پور میں بھائیوں نے جائیداد کی خاطر بھائی کو پاگل قرار دے کر قید کر دیا، ملزمان نے بھائی کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا تھا، پولیس نے نوجوان کو بازیاب کروا لیا ۔

واقعہ چک نمبر 134 میں پیش آیا جہاں جائیداد کے لالچ میں بھائیوں نے بھائی کو پاگل قرار دے کمرہ میں قید کر رکھا تھا، مخبر کی اطلاع پر ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو بازیاب کروالیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے جائیداد کی لالچ میں مجھے پاگل قرار دیکر کئی ہفتوں سے قید کررکھا ہے۔

زنجیروں سے آزادی ملتے ہی نوجوان کے چہرے پر رونق آگئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔

Read Comments