ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کیلئے مقامی طور پر دریافت گیس کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کی تجویز سامنے آئی ہے، ایشیا پاک انوسٹمنٹ کے سی سی او نے کہا ہے کہ ہم آئی پی پیز کے طور پر پاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، کافی عرصے سے پاکستان کی انرجی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، صارفین کو کیسے بجلی سستی دی جاسکتی ہے اس پر کام کرنا ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار چشتی نے کہا کہ آئی پی پیز کے تحت ہم کو بھی صارفین کو سہولت دینا ہوگی لبیرٹی نے بھی اپنی منافع کو 2021 میں شئیر کیا تھا2021 سےبجلی کا سیکٹر مسلسل مسائل میں جاتا رہا وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت کم کرنے کے لئے تجاویز دینے جارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 2021 میں جو بات ہوئی تھی 11 فیصد کپیسیٹی ادائیگی کم کی گئی تھی حکومت سے 2021 میں مختلف تجاویز پر بات ہوئی تھی، قدرتی گیس کی قیمت 10 ڈالر میں مل رہی ہے ہم نے تجویز دی ہے، مقامی دریافت ہونے والے گیس کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اس گیس کو ٹریٹ کرکے اپنی لاگت کم کرسکتے ہیں، ہم حکومت کو اس کے ریٹ آف ریٹرن ڈالرسے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔
چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ کے سی سی او نے بتایا کہ 1994 کے معاہدے کے تحت 100 فیصد ریٹ آف ریٹرن ڈالر میں تھا ، 2021 میں اس کو تبدیل کردیا گیا تھا، لبیرٹی پاور 75 فیصد پیداوار دیتا ہے 1994 میں کمپنیاں آئیں پاکستان میں پاور پلانٹ لگائے گئے لیکن 2015 میں میں بھی کوئی پاور پلانٹ نہیں آیا، اس کے بعد سی پیک میں پاور پلانٹ آئے۔
ان کا مزید بتانا تھا کہ کپیسیٹی ادائیگی کی بات کرکے اصل ایشو سے ہٹا دیا گیا، ہم ایشو طلب بڑھانا ہے، اصل ایشو فیول کاسٹ ہے، طلب بڑھنے سے قیمت بھی کم ہوگی، پاکستان کے انرجی سیکٹر کو بہتر کرنے کے لئے ایک ٹیم کے ساتھ چلنا ہوگا۔
شہریار چشتی نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ پاکستان میں گیس کے زخائر کم ہوررہے ہیں، پاکستان میں گیس کی دریافت ہوئی جس کو ابھی بھی استعمال نہیں کیا جارہا، جو نئے زخائر ہیں ان کو بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جائے، اس کے لئے حکومت کو اپنا پلان دے رہے ہیں، ہم اپنا حصہ دے رہے ہیں امید ہے باقی بھی کچھ نہ کچھ کریں گے۔
چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ نے کہا کہ قادر پور گیس فیلڈ تیزی سے پیداوار گھٹ رہی ہے، اسی علاقے میں دوسرے فیلڈ سے ہم کو گیس دینے کی اپیل کی ہے، مقامی گیس سے بجلی کی لاگت بہت کم ہوجاتی ہے اگر لیپرٹی پاور پلانٹ کو دوری فیلڈ سے گیس دی جائے تو سستی بجلی مسلسل مل سکتی ہے، سب کو مل کر سوچنا ہوگا بجلی کی قیمت کم کرنا ہوگا۔ بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سب آئی پی پیز کو بیٹھ کر بجلی کی قیمت کم کرنے کا پلان بنانا ہوگا۔