Aaj Logo

شائع 11 ستمبر 2024 01:04pm

پی آئی اے کے آپریشنل مسائل: کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی 6 پروازیں منسوخ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کے آپریشنل مسائل کے سبب آج بھی کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی 6 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ائیرپورٹس کی 13 ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 301 اور 319، شارجہ سے اسلام آباد کی پی کے 182 اور ابوظبی سے اسلام آباد کی پی کے 262 کو منسوخ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ پشاور ابوظبی آمد اور روانگی کی 2 پروازیں پی کے 117 اور 218 منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی اسلام آباد کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے صبح 9 بجے اور کراچی اسلام آباد کی پرواز پی کے 306 ایک گھنٹہ تاخیر سے رات 8 بجے جائے گی۔

ایرانی فضائی حدود کا استعمال ترک کرنے سے پاکستان کی پروازیں متاثر

جدہ سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازوں ایس وی 738 اور 739، غیر ملکی ایئر لائن کی لندن سے اسلام آباد کی پروازیں بی اے 260 اور 261 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آباد سے جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 ڈیڑھ گھنٹے جبکہ اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 251 تین گھنٹے تاخیر سے صبح 10 بجے جائے گی۔

اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 211 ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی جبکہ ای آر 701 آٹھ گھنٹے تاخیر سے رات 11 بجے جائے گی۔

اس کے علاوہ العین سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 144 ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی، لاہور سے استنبول کی پرواز پی کے 715 سوا گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

Read Comments