Aaj Logo

شائع 11 ستمبر 2024 10:01am

زندگی کے چار سالوں میں کیا کچھ سیکھا؟ مایہ خان نے شیئر کردیا

مایا خان بیک وقت ایک اداکارہ، میزبان اور آرٹسٹ ہیں جو پی ٹی وی کے دنوں سے کام کر رہی ہیں۔ بعد میں انہوں نے اداکاری سےمیزبانی کی طرف رخ کیا اور بہت سے لائیو شوز اور ٹرانسمیشن کی میزبانی کی۔ مایا خان کچھ عرصے کے لئے اسکرین سے دور رہی اب وہ ”مائی ری“ اور ”کبھی میں کبھی تم“ جیسے ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ واپس آئی ہیں۔

مایا خان کی واپسی کے بعد لوگوں نے انہیں ایک نئی شخصیت کے ساتھ پایا ہے۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھیں ، جہاں انہوں نے اپنے تجربات اور ان سے سیکھنے کے بارے میں بہت کچھ کہا۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ ، کسی بھی رشتے میں پہلے دن سے سرخ جھنڈے ہمیشہ نظر آتے ہیں،اور وہ قدرت کی طرف سے آتے ہیں ، جسے ہم نظر انداز کردیتے ہیں، خالانکہ ہمیں اسےنظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ لال جھنڈے کا کیسے اندازہ ہوتا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک کھٹکا سا محسوس ہوتا ہے اور یہی کھٹکا لال جھنڈے کے لیے آپ کی رہنمائی کرتا ہے۔

مایہ خان نے کہا کہ کسی بھی فیصلہ لینے سے پہلے آپ کو تھرڈ پرسن ہو کر جائزہ لینا چاہیے کہ اس کا کیا ردعمل ہو سکتا ہے۔آپ تھرڈ پرسن ہوکر خود کے لیے جو فیصلہ لے سکتے ہیں وہ دوسرا نہیں کر سکتا ہے۔ وہ صرف آپ کو شاباشی دے گا۔

مجھے اپنی زندگی میں پہلے دن سے ہی لال جھنڈے نظر آنا شروع ہو گئے تھے مگر میں نے اسے نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا ۔ کیونکہ مجھے اپنے اوپر اعتماد تھا کہ میں اسے ٹھیک کرلوں گی۔ اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔چیزیں درست نہیں ہوتی ہیں۔ مایہ خان نے اپنی زندگی کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیزوں سے لاتعلقی ، چاہے وہ کوئی رشتہ ہو یا پیسہ ہو ایک فن ہے ،جو انہوں نے چارسال میں سیکھا اور اب انہوں نے ہر چیز سے لاتعلق ہوکراوپر والے کے ہاتھ میں فیصلے کی ڈوڑ دے دی ہے کہ وہ جو کچھ بھی کرے گا اسی میں میرے لیے بہتری ہوگی۔

انہوں نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں دونوں طرف سے تعلقات میں بہت سی توقعات رکھی جاتی ہیں اور اس سے شادیوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے اور طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے۔

Read Comments