پشاور ہائیکورٹ ججز کی تعداد بڑھادی گئی جس کے بعد پشاورہائیکورٹ ججز کی تعداد20 سے بڑھا کر 30کر دی گئی ہے ۔
صدرآصف زرداری نے ججز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں آج سپریم کورٹ ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا تھا، اس بل میں عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز ہے۔