Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2024 05:37pm

پشاور میں کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم عالمی ادارے کی رپورٹ پر گرفتار

پشاور میں کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو عالمی ادارے کی رپورٹ پر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت محمد مسکین کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پایا گیا، جس کے خلاف کارروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کے تحت عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے، چھاپہ مار کاروائی میں 04 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سی پی یو اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی جن میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 497 تصاویر اورویڈیوز شامل تھیں۔

Read Comments