لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرگئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ڈیفنس فیز 7 میں عمارت کی چھت کے ملبے تلے دو مزدور جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد شہر کی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ہیں۔
ریسکیو ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زخمی مزدوروں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کردی گئیں۔