Aaj Logo

شائع 10 ستمبر 2024 02:09pm

عامر خان نے اوٹی ٹی دور میں تھیٹر میڈیم کی بحالی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

بالی وُڈ سپر اسٹار اور فلم پروڈیوسرعامر خان ہمیشہ وہ کچھ کرتے ہیں جس کی کسی کو توقع نہیں ہوتی۔ اب انہوں نے اپنی آنے والی فلموں کے ڈیجیٹل حقوق کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم پروڈیوسر عامر خان نے تھیٹر کے دور کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

عامر خان نے اپنی فلموں کے ڈیجیٹل حقوق تھیٹر کی نمائش کے اختتام تک فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی اداکارعامر خان کی بیٹے اور بہن کے ساتھ آرتی کرتے تصاویر وائرل

مسٹر پرفیکیشنسٹ کے اس اقدام کو گیم چینج قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مواد بیچنے کا اختیار صرف تخلیق کار کے پاس ہوگا۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پوسٹرز اور ٹریلرز میں کوئی ڈیجیٹل لوگو نہ لگا کر عامر صاف کہہ رہے ہیں کہ ان کا مواد صرف بڑی اسکرین کے لیے ہے۔ وہ فلم کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد ڈیجیٹل حقوق فروخت کریں گے۔“

ان کا خیال ہے کہ پرانے زمانے کی طرح شائقین کو سینما گھروں میں جانا چاہیے اور انہیں سیٹلائٹ کے پریمیئر کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہونا چاہیے۔

عامر خان کا یہ بڑاقدم ان کی حالیہ پروڈکشن، ’لاپتا لیڈیز‘ کے تجربے کا سبق لگتا ہے، عامرخان کی اس فلم نے مارچ میں سینما گھروں میں زیادہ کامیابی حصل نہیں کی، مگر نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے پر اسےبھرپور پذیرائی ملی ۔

عامر خان اگلی بار ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے، جس میں ان کے ساتھ جینیلہ ڈی سوزا بھی ہوں گی۔

Read Comments