حال ہی میں سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی شادی کی سالگرہ تھی۔
انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ اسپتال میں منائی۔
اس موقع پر، شگفتہ اعجاز، ان کے شوہر یحییٰ، ان کی بیٹی ایمان اور دوستوں نے ایک خوبصورت کیک کاٹا اور چند خوبصورت لمحات ایک ساتھ گزارے۔ایمان نے اپنے والدین کے لیے خاص طور پر شادی کی سالگرہ کے کیک کا انتظام کیاتھا۔
یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز اس وقت زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ ان کے شوہر یحییٰ شدید علیل ہیں اور ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
شگفتہ اعجاز اور ان کے اہل خانہ اس وقت یحییٰ کی بہترین دیکھ بھال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شگفتہ نے خود کو مضبوط رکھا ہوا ہے اوران تمام حالات کا سامنا بہادری سے کر رہی ہیں۔
شگفتہ اور یحییٰ کے اہل خانہ اس وقت مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور دعاگو ہیں کہ یحییٰ جلد صحت یاب ہوں۔