امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر سخت تنقیدی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ ٹیکسز کے نمائندے مائیکل میک پاول کی جانب سے پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی غفلت سے کابل میں خودکش حملے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی مارے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے کی منصوبہ بندی نہیں کی، لوگوں کو محفوظ طریقے سے نہیں نکالا جاسکا، غیر محفوظ انخلا نے دہشت گرد گروپوں کے لیے افغانستان میں پھر کام کرنے کے حالات پیدا کیے، انخلا کے لیے بہت کم اہلکار اور سامان تھا، امریکی فوج کا اسلحہ طالبان کے ہاتھ لگ گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے زیر استعمال بگرام ایئربیس کو محفوظ نہیں بنایا گیا۔
مشیر امریکی قومی سلامتی جان کربی نے ردعمل میں کہا کہ ری پبلکنز نے یکطرفہ رپورٹ پیش کی حقائق پیش نہیں کیے، افغانستان سے انخلا کے لیے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کو شامل کیا گیا تھا۔
افغان فورسز کے طالبان کے خلاف لڑائی بند کرنے سے حالات خراب ہوئے، جیسے ہی طالبان کابل میں داخل ہوئے اشرف غنی کی حکومت بھاگ گئی، صرف 11 دن میں افغان حکومت ختم ہوگئی۔