Aaj Logo

شائع 09 ستمبر 2024 10:14pm

مفتی قوی کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیر مقرر کرنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل

مفتی قوی کوایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیرمقرر پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا ۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مفتی قوی کوایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا سفیرمقررکرنےکی تردید کر دی ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی، کسی شخص نےبغیر اجازت ایسی حرکت کی ہےتو اسکے خلاف ایکشن لیا جائےگا، وزیر اعلی پنجاب نے اسکا سخت نوٹس لیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

Read Comments