سکھر پولیس نے بہاولپور کے ایک خاندان کو کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچا لیا۔
کچے کے ڈاکوؤں نے بہاولپور کے ایک رہائشی کو اپنے مشہور طریقہ واردات کے زریعے کچے میں آںے پر مجبور کیا۔
لوگوں کو پھنسانے کیلئے مخصوص ڈاکوؤں کیلئے کام کرنے والی خواتین نے نوید علی نامی شخص سے بات کی اور اسے دوستی کے جال میں پھانسا اور پھر اسے اس دوستی وک رشتہ داری میں تبدیل کرنے کیلئے کچے کے علاقے میں بلایا۔
نوید علی اپنی فیملی کو لے کر شادی کی بات کرنے کیلئے ڈاکوؤں کے بتائے ہوئے علاقے سدوجا کی جانب روانہ ہوا، اس کے ساتھ چار خواتین اور ایک چھہ ماہ کا بچہ بھی تھا۔
بہاولپور سے تعلق رکھنے والی یہ فیملی شادی کے جھانسے میں آکر سدوجا کچے کی طرف جارہی تھی کہ سدوجا پولیس نے انہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔
اور یوں نوید ولد شفیع، کوثر پروین زوجہ نوید ،سکینہ بی بی زوجہ شاہ بیگ علی، سونیا ولد عابد علی، سمیرا زوجہ رازق ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچ گئے۔
نوید نے پولیس کو بتایا کہ ہماری فون پر بات ہوئی تھی، ہمیں شادی کا جھانسہ دے کر کچے کی طرف بلایا تھا، ہمیں نہیں تھا پتا کہ ہمں اغوا کرنے کے لئے یہاں بلایا گیا ہے۔
فیملی کا کہنا تھا کہ ہم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری جان بچالی، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔