Aaj Logo

شائع 09 ستمبر 2024 06:25pm

ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف

ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے اور بچیوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 5 سے 9 سال تک کے 1 کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں۔ ان میں بچوں کی تعداد 49 لاکھ 72 ہزار 949 اور بچیوں کی تعداد 58 لاکھ 1 ہزار 941 ہے۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران لیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات منظر عام پر

وزارت تعلیم کے مطابق 10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ان میں سے 21 لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔

اسی طرح ہائی اسکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات محروم ہیں۔ ان میں طلبا کی تعداد 23 لاکھ 6 ہزار 8 سو 82 اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔

موبائل فون صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں حکومت کو حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزات تعلیم کے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبہ و طالبات تعلیم سے محروم ہیں، ان میں طلبہ 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔

Read Comments