Aaj Logo

شائع 09 ستمبر 2024 04:38pm

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جیپ میں آٹھ سیاح سوار تھے، جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

اسلام آباد سے لاپتہ شہری فیضان عثمان گھر پہنچ گیا، والد کی تصدیق

ذرائع کے مطابق گاڑی کیرن سے بابون جا رہی تھی جو جبڑی بہک کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی، گاڑی کیرن کا رہاٸشی ساقی نامی ڈراٸیور چلا رہا تھا۔

Read Comments