Aaj Logo

شائع 09 ستمبر 2024 02:04pm

مارس پر مسکراتے نمکین ذخائر: کیا یہ پرانے سمندروں اور زندگی کی نشانی ہیں؟

یورپین اسپیس ایجنسی (ESA) نے حال ہی میں مریخ (Mars) کی ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے جس میں نمکین ذخائر ایک مسکراتے چہرے کی شکل میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر یورپین اسپیس ایجنسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جو وائرل ہور ہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نمکین ذخائر، جو کہ خشک ہو چکے ہیں جو پانی اور اربوں سال پرانی زندگی کے ممکنہ آثار کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

مریخ پر زیر زمین پانی مائع شکل میں موجود ہونے کے ثبوت مل گئے

یورپین اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ ذخائر مارس پر موجود ممکنہ رہائش پذیر علاقوں کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اس دریافت کے ذریعے تقریباً ہزار ممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مارس کی سطح پر زندگی کی موجودہ صورت میں بہت سی مشکلات ہیں، جیسے شدید سردی، تابکاری، اور انتہائی خشک حالات۔ لیکن سائنسدانوں نے زمین پر سخت موسمی حالات میں بھی زندگی کی کئی مثالیں فراہم کی ہیں، جیسا کہ زمین پر انٹارکٹیکا کی سرد وادیاں اور گرم ترین اٹاکاما صحرا جو انٹارکٹیکا کے قریب جنوبی امریکا کے ملک چلّی میں واقع ہے

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر مارس پر کبھی مائع پانی موجود تھا، تو شاید وہاں زندگی کے آثار بھی موجود رہے ہوں گے۔ لیکن یہاں یہ سوال دوبارہ پیدا ہوتا ہے کہ مارس پر کبھی زندگی تھی، اور اگر تھی تو کیا وہ آج بھی موجود ہے؟

مارس کی سطح پر موجود نمکین ذخائر اور دیگر اشارے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ شاید ایک وقت تھا جب مارس پر زندگی کے آثار تھے، اور ہمیں ابھی تک ان رازوں کا جواب تلاش کرنا ہے۔

Read Comments