Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024 10:35am

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے جمیل چوک میں موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔

پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جہاں رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ پھندو کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے جبکہ جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

Read Comments