یوکرین کے شمال مشرقی علاقے سومی پر رات بھر روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شمال مشرقی علاقے کی فوجی انتظامیہ نے اتوار کے روز بتایا کہ سومی پر رات بھر روسی فضائی حملے کیے گئے، انتظامیہ نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر پوسٹ کیا کہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
روسی فضائی حملوں میں متعدد رہائشی مکانات اور گاڑیاں لپیٹ میں آئیں، روئٹرز آزادانہ طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔
دوسری جانب یوکرین نے روس کے علاقے بیلگوروڈ میں ایندھن کے ڈپو کو نشانہ بنایا، مقامی حکام کے مطابق حملے میں تین شہری زخمی ہوئے۔