وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ 90ء کی دہائی سے جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نے ایک یہودی کی انتخابی مہم چلائی تھی۔
عالمی برادری کوپیغام دینا چاہتا ہوں اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیا جا سکتا، فضل الرحمان
خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، اسارئیلی میڈیا میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اسرائیل نے ان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘ قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی غزہ کے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، یہ آج بھی ان کے خلاف بیان نہیں دیتا۔