Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2024 07:24pm

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم، جلسہ گاہ فوری خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

ایک طرف پی ٹی آئی کا جلسہ تاخیر کا شکار ہے تو دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کو جلسہ گاہ خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسلام آباد کے سنجگانی میں ہونے والا پی ٹی آئی جلسہ 4 بجے شروع ہونا تھا لیکن ابھی تک قافلے جلسہ گاہ نہیں پہنچے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں بھی قافلے راستے میں ہی ہیں۔

تحریک انصاف میں اختلافات، اہم رہنماؤں کو پی ٹی آئی اجتماع کیلئے مدعو نہیں کیا گیا

جلسہ گاہ میں لوگوں کی کافی تعداد موجود ہے لیکن جلسے کا آغاز اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آئندہ جلسے کا این او سی نہیں دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کریں گے،منتظمین سے کہا ہے کہ برائے مہربانی وقت کی پابندی کریں، جلسہ ختم کرنے کے حوالے سے 7 بجے دوبارہ ریویو کیا جائے گا، جلسہ ختم نہ ہوا تو تحریری طور پر غیرقانونی قرار دیں گے۔

پی ٹی آئی جلسے میں جانے والی بس کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کوئی دیر سے جلسہ گاہ پہنچے تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر جلسہ ختم کرنے کا وقت 7 بجے تک دیا تھا۔

بعد ازاں، ڈی سی اسلام آباد نے فوری جلسہ گاہ خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، انتظامیہ نے این او سی کی خلاف ورزی پر نیا آرڈر جاری کرتے ہوئے جلسہ انتظامیہ کو فوری طور پر جلسہ گاہ خالی کرنے کی ہدایت کردی۔

Read Comments