پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا جبکہ حسن محمود کو تھانہ سنگجانی منتقل کردیا۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جارہے تھے۔
واضح رہے کہ میاں محمود الرشید پہلے ہی کیمپ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔
خیال رہے کہ آج تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے، انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔