Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2024 09:44am

نوجوان کی آنکھوں سے خون بہنے کی پراسرار بیماری نے ڈاکٹرز کو پریشان کر دیا

کسی کی آنکھوں سے آنسوؤں کے بجائے خون کا آنا یقیناً کسی کو بھی خوف اور تشویش میں مبتلا کر دے گا۔

حال ہی میں ایک ایسا کیس سامنے آیا جب ایک نوجوان کی آنکھوں سے خون نکلتا دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیرت میں مبتلا رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پراسرار بیماری میں مبتلا نوجوان کو اندرونی طور پر کسی قسم کا کوئی مسئلہ بھی درپیش نہیں، لیکن اس کے باوجود اس کی آنکھوں سے خون جاری ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلور کا رہائشی نوجوان خون کے آنسو بہنے پر فوراً معالج کے پاس علاج کی غرض سے پہنچا۔ ابتدائی ٹیسٹوں میں کسی قسم کی خرابی نہ ہونے کے باوجود اس عجیب کیفیت نے ڈاکٹرز کو بھی پریشان کر دیا تھا۔

بتایا گیا کہ نوجوان کی آںکھوں سے آنسو گزشتہ ڈیرھ ماہ سے آرہے ہیں اور خون کے آنسوؤں کے تسلسل اور گاڑھے پن میں اضافہ ہوا ہے۔ نوجوان کی حالت اس وقت خطرناک موڑ پر آجاتی ہے جب وہ رفع حاجت کے لیے جاتا ہے۔

نوجوان کی اس بیماری کے حوالے سے برطانوی میڈیکل جرنل کیس کی رپورٹس میں مقالہ شائع ہوا جس میں اس مرض کی حقیقت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ خون کے یہ آنسو بغیر کسی درد کے رواں تھے لیکن “رفتہ رفتہ ان کی بہنے اور گاڑھے پن میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نوعمر لڑکے کو سب سے پہلے دائیں آنکھ اور ناک کے دائیں نتھنے سے خون بہنے کی شکایت ہوئی تھی جس میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

بعد ازاں نیورو ریڈیولوجسٹ سے معائنہ کرانے کے بعد معلوم ہوا کہ نوجوان میں ’کنجنکٹیول مائیکرو آرٹیریووینس میل فارمیشن‘ کی تشخیص ہوئی۔

جانز ہاپکنز میڈیسن کے مطابق مریض کی یہ کیفیت اس قوت ہوئی جب جسم میں خون کی شریانوں کا ایک گروپ غلط طریقے سے بنتا ہے جس کے باعث شریانیں اور رگیں ایک غیر معمولی الجھاؤ پیدا کرتی ہیں، جو عموماً پیدائش سے قبل یا بعد میں ظاہر ہوتا ہے۔

Read Comments