ہفتے کو سوشل میڈیا پیلٹ فارم ”ایکس“ کو تقریباً ایک گھنٹے تک عالمی بندش کا سامنا کرنا پڑا، تاہم، اب اس کی سروسز بحال ہوچکی ہیں۔
عالمی خبر ساں ایجنسی ”روئٹرز“ نے آؤٹیج ٹریکنگ سائٹ ”ڈاؤن ڈیٹیکٹر“ کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کی صبح ”ایکس“ تقریباً ایک گھنٹہ بند رہا۔
ایلون مسک نے یوٹیوب اور نیٹ فلکس کو ٹکر دینے کیلئے اپنی ٹی وی ایپ لانچ کردی
ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے صبح ساڑھے 10 بجے عالمی سطح پر ایکس سروسز میں خلل کی 8,200 سے زیادہ رپورٹس دکھائیں۔
برازیل نے ایلون مسک کے ایکس پلیٹ فارم کو بند کر دیا
تاہم، اس بندش کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
’ہمارا الگورتھم اتنا ہوشیار نہیں‘، ایکس آپ کی فیڈ کیلئے کیسے پوسٹس چُنتا ہے، ایلون مسک نے بتا دیا
پاکستان میں ایکس سروسز میں پیدا ہوئے اس خلل کو کچھ خاص محسوس نہیں کیا گیا کیونکہ یہاں پہلے ہی ایکس کو بندش کا سامنا ہے۔