آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز ادائیگی کے خلاف درخواست پرسندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، نیپرا، وفاقی سیکرٹری توانائی، کےالیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کردئے۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست گزار کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیا تھا، عدالت عظمی کے فیصلے پر عمل کے بجائے کیپسٹی چارجز کی ادائیگی جاری ہے۔
درخواست گزار کے مطابق کیپسٹی چاجز کی ادائیگی سپریم کورٹ کے 2014 کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فارنزک آڈٹ ہونے تک کیپسٹی چاجز کی ادائیگی معطل کی جائے۔