پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی اسٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے کئے ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا ہے، اب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
رؤف حسن کو پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
بانی پی ٹی آئی نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا ہے، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
عمران خان نے عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
حماد اظہر نے بھی عمران خان کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے اور سلمان اکرم راجہ کو مبارکباد دی ہے۔
اس کے علاوہ رؤف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رؤف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراء اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔
لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی پر بڑا الزام، ’ان کے پاس جلسے کیلئے فنڈز ہیں اور نہ ہی بندے‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔