Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2024 05:11pm

آزاد کشمیر میں آج سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت منایا جا رہا ہے

آزاد کشمیر میں آج سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت منایا جا رہا ہے۔ باغ اور میرپور آزاد کشمیر میں یوم ختم نبوت کی شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

میرپور آزاد کشمیر میں ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک ختم نبوت کی ریلی نکالی گئی، جس میں علماء کرام، تاجروں، وکلاء، طلباء اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری یاسر ریاض نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء نے ’تاجدار ختم نبوت زندہ باد‘ کے نعرے لگائے اور کہا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔

عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے، انتشار پھیلانے والوں کو روکاجائے، طاہر اشرفی

ریلی کے دوران شرکاء نے کہا کہ 7 ستمبر 1974 کو اسلامی تاریخ کے عظیم دنوں میں شمار کرتے ہوئے، اس دن قومی اسمبلی نے قادیانیت کے فتنہ کا خاتمہ کیا۔ ’آج کا دن ختم نبوت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔

مبارک ثانی کیس: سپریم کورٹ نے حکومتی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلے کے متنازع پیراگراف حذف کردئے

باغ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اس کے لیے کٹ مرنے اور اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کا اعادہ کیا۔

Read Comments