Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2024 03:53pm

پیپلزپارٹی کے ضلعی عہدیدار بھاری منشیات کے ساتھ گرفتار، مقدمہ درج

پاکستان پیپلز پارٹی کی ھاری کمیٹی کے عہدیدار کئی لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار ہوگئے ہیں۔

جیکب آباد سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری کو منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد صدیق لوہر سے 30 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے اور ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمہ ریاست کی جانب سے اے ایس آئی عبدالخالق سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Read Comments