Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 11:00pm

ملکی سیاست میں ہلچل، چوہدری شجاعت کی پارٹی سربراہان اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں

ق لیگ کے سربرارہ چوہدری شجاعت نے پارٹی سربراہان اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، بیٹھک میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس نئی پیش رفت کو ملکی سیاست میں ہلچل سے جوڑا جارہا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ اپنی اپنی ڈفلی اپنا اپنا راگ چھوڑیں، ملکی مفاد کے لیے ایک ہوجائیں، پارلیمنٹ مسائل سے نکلنے کیلئے قومی ایجنڈا ترتیب دے۔

ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے سیاسی منظر نامے پر ہلچل شروع ہوگئی۔ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے سابق صدروسیم سجاد،مشاہد حسین سید،محمد علی درانی اور دیگر نےملاقات کی۔

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں، قومی رہنماوں کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے آگے آنا چاہیے اراکین پارلیمنٹ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے نکلنے کے لیے قومی ایجنڈا ترتیب دیں۔

Read Comments