Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2024 09:08am

لکی مروت میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی

لکی مروت میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق واقعہ سرائے نورنگ کے نواحی گاؤں نصرخیل میں پیش آیا جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments