کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (سابقہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ) کو پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کاغذ کو مکمل طور پر ختم کر کے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو پیپرلیس کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آئی ٹی شعبہ کو جلد ای آر پی سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پی آئی اے کون خرید سکتا ہے، حکومت نے شرائط جاری کردیں
اس اہم اقدام کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں تمام دفتری امورای آر پی سسٹم کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔
کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیے
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو پیپر لیس کرنے کی ہدایت کی تھی۔