راولپنڈی : ڈی جے بٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے نادہندہ نکلے۔ محکمہ ایکسائز نے ڈی جے بٹ کو سنگجانی کے قریب روک لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ کی گاڑی ایک لاکھ 80 ہزار کی ڈیفالٹر تھی، ڈے جے بٹ کو ایکسائز انسپکٹر سلیم بٹ نے روڈ چیکنگ کے دوران روکا۔
اس موقع پر ایکسائز حکام نے کہا کہ جب تک گاڑی کا ٹیکس ادا نہیں ہو جاتا گاڑی کو قبضے میں ہی رکھا جائے گا۔