پاکستان کے قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئےہیں۔
کرکٹر نے اپنے نکاح کی خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرپوسٹ کی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصاویربھی شیئر کیں۔
انہوں نے جمعہ کی دوپہر اپنے نکاح کا اعلان کیا۔
نکاح کی تقریب کی مناسبت سے کرکٹر نے سفید کرتہ پاجامہ اور کوٹ زیب تن کیاتھا۔
قومی کرکٹرکی نکاح کی تقریب میں صرف فیملی ممبران نےشرکت کی۔
محمد حارث کی شادی کی تقریب اکتوبرمیں ہوگی۔
ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کی جانب سے انہیں نیک خواہشات اور دعائیہ پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔