Aaj Logo

شائع 06 ستمبر 2024 12:51pm

کار ساز حادثہ کیس، فریقین میں معاملات کن شرائط پر طے پائے ہیں

کراچی میں ہونے والے کار ساز کیس میں متوفیان کے اہل خانہ نے عدالت میں ملزمہ نتاشا و دیگر کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی جس کے بعد عدالت نے مرکزی ملزمہ نتاشا کی مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جس کے بعد سوال اٹھایا جارہا ہے کہ فریقین کے مابین کس شرائط پر معاملات طے پائے گئے ہیں۔

اگرچہ عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں کہا گیا کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا، ہم نے اللہ کے نام پرمعاف کیا، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ہم نے بغیر کسی دباؤ ہے یہ نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ دیا ہے۔

اس ضمن میں نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑھے پانچ کروڑ میں معاملات طے پائے جب کہ متاثرہ خاندان کے کسی فرد کو ملزمہ نتاشا کی کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بھی نجی چینل کے رپورٹرز اور دیگر نشریاتی اداروں نے ’ذرائع‘ کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا ہے کہ معاملات رقم کی ادائیگی اور کمپنی میں ’پرکشش‘ ملازمت پر طے پائے ہیں۔

تاحال اس حوالے سے مقدمے کے کسی فریقین کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

Read Comments