Aaj Logo

شائع 06 ستمبر 2024 12:31pm

بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس اے ایس آئی کو اغوا کرلیا

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس اے ایس آئی سخی زمان کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں میں سرکلر روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اے ایس آئی کو اغوا کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی سخی زمان تھانہ بکاخیل میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، اے ایس آئی رات کے وقت موٹر سائیکل پر جارہے تھے، اے ایس آئی کا تعلق علاقہ غوریوالہ سے ہے۔

Read Comments