پاکستان شوبز کی خوبرو اور معروف ادا اکارہ ہانیہ عامر ان کی نازیبافیک ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے بھارتی انسٹا گرام کا اکاوںٹ پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔
گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کچھ ڈیپ فیک بولڈ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں ، آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کی گئی ان ویڈیوزمیں لڑکی کا چہرہ پاکستانی ادا کارہ ہانیہ عامر سے ملتا جلتا تھا اور اسے دیکھ کرصارفین اسے ہانیہ عامر سمجھ بیٹھے،
ان نازیب اویڈیوز کے وائرل ہوتے ہی ہانیہ عامر کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ، جو انہوں نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کیا تھا ۔ ہانیہ عامر نے ان ویڈیوز سے اپنی لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئےاسے جعلی قراردے دیایہی نہیں بلکہ ہانیہ عامر ان کفیک ویڈیوز بنانے والے کی تلاش میں سر گرم ہو گئیں اور انہوں نے بالآخر وہ سوشل میڈیا اکاونٹ ڈھونڈ نکالا ۔
ہنیہ عامر نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر “انوریت سندھو’ نامی انسٹو گرام اکاونٹ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
یہ اکاونٹ ایک بھارتی شہری کا ہے، اور جس کے فالوورز کی تعداد 22 ہزار 4000 تھی اور اس پر 100 سے زائد پوسٹس ہیں، جن میں زیادہ تر ہانیہ عامر کی ڈیپ ویڈیوز شامل تھیں۔
اپنی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں سے کہا کہ مذکورہ اکاونٹ نے انہیں بلاک کریا ہے لیکن کیا آپ اس جعلی اکاوںٹ کو ری پورٹ کر سکتے ہیں ، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے رپورٹ کرنا شروع کردیا۔
اپنے اکاونٹ ضبط ہونے کے ڈر سے اس بھارتی شہری نے اکاونٹ کا نام بدل کر ’سندھو کور‘ کردیا اور ساتھ ہی ہانیہ عامر کی تمام فیک ویڈیوز بھی اپنے اکاونٹ سے ڈیلیٹ کر دیں۔
یہ اکاونٹ بھارتی علاقے چندی گڑھ سےایکٹیو ہے، جو کہ ستمبر2022 میں بنایا گیا تھا اور ان دوسالوں میں اپنا نام اٹھارہ مرتبہ بدل چکا ہے۔