Aaj Logo

شائع 06 ستمبر 2024 10:58am

سونف اور مصری کا جوڑ چشمہ اتارنے سے لے کر خون کی کمی دور کرنے تک ایک نعمت ہے

سونف اور مصری کا امتزاج ماوتھ فریشنر کاتو کام دے سکتا ہے، مگر ساتھ ہی اس کے حیرت انگیز فوائد بھی ہیں۔ روزانہ ایک چمچ سونف اور مصری کھانے کے بے حد مفید ہے۔اس طاقتور مرکب کے ایسے ہی 5 فوائد سے روشناس ہوں۔

کھانا ہضم کرنے میں مددد یتی ہے

اگر دھنیا مہنگا ہو جائے تو ان 2 سبزیوں سے چٹنی بنائیں

سونف اور مصری نظام ہضم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اگر کسی شخص کو نظام ہضم کا مسئلہ درپیش ہے، یا اسے قبض یا تیزابیت کی شکایت رہتی ہے تو اس کےلیے سونف اور مصری کا استعمال بہت فائدہ دے سکتا ہے۔ اگر کھانے کے بعد ایک چمچ سونف اور مصری کا کھایا جائے تو ہاضمے سے متعلق مسائل حل ہونے میں مدد مل سکتی ہے اور پیٹ سے متعلق مسائل بھی دور ہو جاتے ہیں۔

سانس کی بدبو دور کرتا ہے

اکثر لوگوں کے منہ سے عجیب سی بدبو آتی ہے۔ اور وہ اس مسئلے سے پریشان ہوتے ہیں ، جو لوگوں کے درمیان انہیں شرمندہ کر دیتی ہے۔ اس مسئلے کو دور کرنے کے لیے بھی سونف اور مصری کوملا کر کھایا جا سکتا ہے۔ اگر کھانے کے بعد سونف اور مصری کا ایک چمچ کھالیا جائے تو اس مسئلہ پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

ہیموگلوبن میں اضافہ ہوتا ہے

سونف اور مصری کا ایک ساتھ استعمال جسم میں آئرن کی سطح کو بلند کرتا ہے۔ یہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں ہیمو گلوبن کی کمی نہیں ہوتی ہے، اس لیے ایسے افراد جن کے اندر ہیمو گلوبن کی کمی پائی جاتی ہو تو انہیں چاہیے کہ اسے باقاعدگی سے استعمال کریں۔

اکثرخواتین میں آئرن اور ہیمو گلوبن کی کمی پائی جاتی ہے، ایسی صورت میں اس کا استعمال خواتین کے کو بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔

جسم کی کمزوری کو دور کرتا ہے

ایسے افراد جو ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں، اور جسمانی کمزوری کا شکار ہوں تو سونف اور مصری انہیں بہت فائدہ پہنچا سکتاہے۔ کیونکہ ان کے اندر موجود آئرن اور پروٹیں جسم کی کمزوری کو دور کرتا ہےاور تھکاوٹ بھی نہیں ہوتی ہے۔ اگر اپ کو کمزوری کی وجہ سے بار بار چکر آجاتے ہوں اور جسم تھکاتھکا رہتا ہوتو سونف اور مصری کا استعمال بہت فائدہ دے سکتا ہے۔

بینائی کو تیز کرتا ہے

یہ طاقتور مرکب آنکھوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ سونف اور چینی کو دودھ میں ملا کر روزانہ پینے سے آنکھوں کے مسائل بہتر ہو سکتے ہیں اور بینائی بھی تیز ہوتی ہے۔ آج کل چھوٹی عمر کے بچوں کی بینائی بھی کمزروہو جاتی ہے، ایسے میں اگر بچوں کی روزانہ کی خوراک میں انہیں شامل کردیا جائے ان کی آنکھوں کی بینائی بھی تیز ہوگی اور انہیں عینک سے نجات بھی مل جائے گی۔

Read Comments