Aaj Logo

شائع 05 ستمبر 2024 07:51pm

افواجِ پاکستان کی آپریشنل تیاریوں پر وزیرِاعظم کا اظہارِ اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرِاعظم کو وار گیمز اور ملک کی سلامتی سے متعلق خطرات کے حوالے سے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کے تین ارکان کے علاوہ آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی سطح پر اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا اور فوج کی آپریشن تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

عسکری قیادت کا کہنا تھ اکہ پاک فوج کو قومی سلامتی کے تمام چیلنجز کا علم ہے اور وہ اس حوالے سے ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ قومی سلامتی یقینی بنانے اور دشمنوں کے جارحانہ عزائم کی ناکامی کے لیے استعداد میں اضافے کا عمل جاری رہے گا۔

بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ بھرپور کامیابی صبر و استقامت ہی سے ملتی ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کیلئے وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگل نے پاکستان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ نئے سیکریٹری آئی ٹی کے تقرر کا عمل شفاف ہے۔ آئندہ سال آئی ٹی برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ آئی ٹی ماہرین ہدف کے حصول کیلئے اپنی تجاویز دیں اور گورننس کو پیپرلیس بنانے سے متعلق بھی تجاویز دیں۔

Read Comments