Aaj Logo

شائع 05 ستمبر 2024 03:52pm

بچوں کی ذہنی نشوونما کو بہتر بنانے کے آسان طریقے

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی دماغی صحت کو درست رکھنے کے لیے ابتدا ہی سے ان کی ذہنی صحت پر توجہ دینی چاہیے۔ اگر آپ بھی اپنے بچے کی ذہنی نشونما کو بہتربنانا چاہتی ہیں تو ان طریقوں پر عمل کریں۔

1 - بچے کو زیادہ دیر تک اکیلا نہ چھوڑیں۔ اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد اس سے باتیں کرتی رہیں اور اگر بچہ بہت ہی چھوٹا ہے اور بول نہ سکتا ہو تو اس کی آوازوں کا جواب الفاظ سے دیں ، تاکہ اسے بات چیت اور زبان سے آشنائی ہوتی جائے۔

2- بچہ جو بھی کہتا ہے اسے نظر انداز نہ کریں، اور صرف غور سے سننے پر اکتفا نہ کریں ، بلکہ اس کی باتوں کا جواب بھی دیں۔

3- بچے کے ساتھ کبھی کبھی بچہ بن جائیں۔ اس کے ساتھ ایسے کھیل کھیلیں جو اسکے تجسس اور سیکھنے کی جبلت کو ابھارے۔ اس سے کہیں کہ وہ اپنے ارد گرد موجود چیزوں کے نام رکھیں اس طرح اس کی چیزوں اور اس کے متعلق معلومات سے دلچسپی بڑھے گی۔

4- بچوں کے لیے ایسے کھلونوں کا انتخاب کریں جو اسے سرگرم رکھے۔

5- بچے کا باڈی مساج کریں ۔ اس سے اسے ایک طرف تو سکون ملے گا اور دوسری طرف جسم کی نشوونما میں بھی مدد ملے گی۔

6-حفظان صحت کا خیال رکھیں اور اسے بھی صفائی ستھرائی کی اہمیت نرم آواز میں سمجھاتی رہیں۔

7- بچے کے ساتھ کھانا کھائیں اور کوشش کریں آپ کا بچہ اپنے ہاتھ سے کھانا کھائے۔ کھانا کھاتے ہوئے اسے یہ بھی بتائیں کہ اس نے کیا کھایا ہے۔

8- بچے کو آرٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی سے ضرور منسلک رکھیں۔ اسکے اندر پائی جانے والی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی بھی کوشش کریں۔

9- بچوں کی خوراک میں معیاری تیل کو ترجیح دیں ،جیسے کنولا یا سویا بین کا تیل۔

10- بچوں کے اسکرین ٹائم کا دورانیہ کم سے کم رکھیں اور اسے موبائیل بھی کم سے کم استعمال کرنے دیں۔

Read Comments