اوکاڑہ کے علاقے محلہ عظیم آباد میں 7 سالہ بچے کے ساتھ اوباش نوجوان کی بد فعلی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کی بدفعلی سے بچے کی حالت غیر ہوگئی۔ راہ گیروں کو آتا دیکھ کر ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان ملزم نے بچے کو مدرسہ جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
کراچی میں ایک اور اوباش کی راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل
واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ بچے کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ہے۔